انٹرنیشنل ریمیٹنس

فنکا مائیکروفنانس بینک نے ایکسپریس منی کے اشتراک سے بیرون ِملک مقیم پاکستانیوں کو ایک شفاف،قابل ِاعتماد،تیز ترین اورموثر بینکنگ سروس فراہم کررہاہے۔جس کے ذریعے وہ پاکستان میں مقیم اپنے پیاروں کو باآسانی اورفوری رقم بھجوا سکتے ہیں۔

خصوصیات

  • ۔دنیا بھر میں کسی بھی جگہ پر منٹوں میں رقم وصول کریں۔

  • ۔دنیا کی کسی بھی جگہ سے رقم براہ ِراست اپنے فنکا بینک اکاؤنٹ میں منگوائیں۔

  • ۔فنکا پے پاک اے ٹی ایم کے ذریعے پاکستان کی کسی بھی اے ٹی ایم سے فوری رقم نکلوائیں۔

  • ۔فنکا پے پاک اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ میں موصول ہونے والی رقم سے براہ ِراست شاپنگ کی سہولت پائیں۔

  • ۔اپنی سم سم موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے 24/7فنکا اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کریں۔

اپنے فنکا بینک اکاؤنٹ میں رقم منگوانے کا طریقہ:

آپ اپنی مستند اورقابل ِقبول شناختی دستاویزات اور16ہندسوں پرمشتمل کوڈ کے ہمراہ فنکا بینک کی کسی بھی برانچ پر جائیں گے اور ریمیٹینس سے متعلقہ مندرجہ ذیل معلومات بینک کو فراہم کریں گے۔

  • ٹرانسفر کنٹرول نمبر(MTCN)

  • ۔رقم بھیجنے والے کانام

  • ۔رقم وصول کرنے والے (بینیفشری) کا نام

  • ۔متوقع رقم (صرف 10+/-deviation)
  • ۔پاکستانی نیشنیلٹی رکھنے والوں کے کے لئے:مستند شناختی کارڈ/پاسپورٹ

  • ۔کسی اورملک کی نیشنیلٹی رکھنے والوں کے لئے:مستند پاسپورٹ ہمراہ مستند ویزہ

  • ۔تاریخ ِپیدائش

  • ۔فون نمبر

  • ۔مستند شناختی کارڈ/پاسپورٹ کی تاریخ ِتنسیخ

  • ۔آئی ڈی کی تاریخ ِاجراء

تمام ترمطلوبہ تصدیق کے بعد فنکا بینک کا برانچ آفیسر کسٹمر کو رقم فراہم کردے گا۔

کسٹمر برانچ آفیسرسے یہ رقم سم سم میں ٹرانسفر کرواسکتاہے جو فنکا مائیکروفنانس بینک کی ڈیجیٹل موبائل ایپلیکیشن ہے۔اِس ڈیجیٹل موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے کسٹمر بل کی ادائیگی،موبائل ٹاپ اپس،آن لائن شاپنگ،فوڈآرڈرنگ جیسی کئی دیگر سہولیات سے فائدہ اُٹھاسکتاہے۔