گزشتہ 30 برسوں سے ہم دنیا کے 20 ممالک میں اپنی جدید بینکاری کے ذریعے لوگوں کو اپنی زندگی کو نئی شکل دینے میں مدد کر رہے ہیں۔ ہماری بے مثال مالیاتی پراڈکٹس اور اعلیٰ کسٹمر سروسز نے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کااطمینان اور اعتماد حاصل کیا ہے۔ فنکا ایک ایسا نام ہے جس پر آپ اعتماد کرسکتے ہیں۔ فنکا پاکستان، عالمی فنکا نیٹ ورک کا حصہ ہے اور پاکستان کے 120 شہروں میں کام کر رہا ہے۔
ہم ڈیپازٹ اور پیمنٹ کے جدید ترین حل فراہم کرتے ہیں جس میں مائیکرو کریڈٹ سہولیات شامل ہیں جن کا مقصد اِس ملک کے لوگوںکی ضروریات زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
(موجودہ درجہ بندی A-1 (مختصر مدت) A طویل مدت)
فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ ایک لائسنس یافتہ ڈیپازٹ لینے والا مائیکرو فنانس بینک ہے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر انتظام کام کرتا ہے۔ فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ 1LINK، دو بینکوں کے درمیان رقم کی منتقلی کی سہولت کے ذریعے ملک بھر میں 12 ہزار سے زائد ATMs کی سہولت فراہم کرتا ہے اور فنکا اکاؤنٹ ہولڈرز کو کسی بھی دوسرے لنک بینک اکاؤنٹ، آن لائن بینکنگ، ہر ٹرانزیکشن پر فوری SMSالرٹ کی سہولت، ذاتی نوعیت کی چیک بک، عالمی معیار کی خدمات اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ فراہم کرتا ہے۔