فنکا پاکستان نے 2008ء میں اس وقت اپنی بنیاد رکھی جب اس نے کشف مائیکرو فنانس بینک کی حیثیت سے اپنا سفر شروع کیا تھا۔ بینک کی بنیاد اس اصول پر رکھی گئی تھی کہ اس کی مالی خدمات ان لوگوں تک بھی پہنچے گی جو اس سہولت کے بارے میں علم نہیں رکھتے جبکہ یہ محنتی کاروباری حضرات کا حق ہے کہ بینک اُنہیںکم سے کم مطالبات کے ساتھ چھوٹے قرضے فراہم کرے۔ بینک نے اپنے کاروبار کا آغاز 13 شاخوں کے نیٹ ورک کے ذریعے کیا۔ اوراب فنکا بینک اپنے صارفین کو بنیادی کھاتوں اور مائیکرو فنانس خدمات فراہم کرتا ہے۔

فنکا پاکستان ملک کا پہلا مائیکرو فنانس بینک ہے جس نے کسٹمرز کے تحفظ کے اصولوں کے ساتھ دیرینہ وابستگی کے اعتراف میں سمارٹ سرٹیفیکشن حاصل کی ہے۔
بینک 2013ء میں فنکا گلوبل فیملی کا حصہ بنا جب اس نےفنکا انٹرنیشنل کے 20 دوسرے ملحقہ میزبان ممالک کے اداروں افریقہ، کیریبین، یورویشیا، لاطینی امریک،مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا ء کے ساتھ شمولیت اختیارکی۔

فی الحال فنکا پاکستان میں مالی خدمات مہیا کر رہا ہے، جیساکہ چھوٹے قرضوں کی فراہمی یا سیونگز اکاؤنٹس کی سہولت وغیرہ۔ فنکا بینک کے 18 لاکھ سے زائد صارفین ہیںاورملک بھر میں 100 سے زائد شہروں میں اس کی 110سے زائد شاخوں کا وسیع نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے۔ فنکا پورٹ فولیوگزرتے برسوں کے ساتھ مزید بہتر ہوتا جارہا ہے اوریہی وجہ ہے کہ فنکا کا شمار اب پاکستان کے اہم مائیکروفنانس بینکوں میں ہوتا ہے۔ فنکا تاجروں کو معاشی طورپر مستحکم ہونے میں مدد کیلئے بہت سے قرضوں کو کامیابی کے ساتھ فراہم کرنے میں کامیاب رہاہے

مزیدبرآں، ایک بہترین مالی حل کو تیار کرنے کے لئے ڈیجٹیل حل کی تیاری کے لئے فنکا نے اپنا موبائل منی پلیٹ فارم  بھی 2017ء میں متعارف کروایا جو پاکستان میں واحد telco agnostic digital wallet تھا جس نے روائتی بینکاری کو ایک متناسب ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم میں تبدیل کیا ۔ اس ایپلیکیشن کا نام اب FINCA Pay ہے. ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے FINCA 2.0 کے ویژن کے تحت نشاندہی کرکے پورے کاروبار کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایاگیا۔ یہ ایپلیکیشن کسی بھی جغرافیائی محل وقوع سے قطع نظر کسی کو بھی اپنے سمارٹ فون سے ایک منٹ میں ایک بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس کے آغاز کے بعد سے فنکا نے اپنے پلیٹ فارم کی طرف 800,000سے زیادہ صارفین کو راغب کیا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائز یشن کے ساتھ ہمارے نزدیک فنکا کے ذریعے آہستہ آہستہ غربت کے خاتمے کے اپنے عزائم کی طرف گامزن ہے۔