کارپوریٹس کے لئے بزنس سلوشن
کنزیومرسے متعلقہ مختلف پراڈکٹس اورسہولیات کی پیشکش کے ساتھ ساتھ فنکا مائیکروفنانس بینک مختلف کارپوریٹ سیگمنٹس کے لئے بھی مختلف کاروباری مواقع فراہم کررہاہے۔
بڑے پیمانے پر رقم کی تقسیم
اس سہولت کے ذریعے اداروں کو یہ سہولت حاصل ہوجاتی ہے کہ وہ متعلقہ وصول کنندگان کو وقت ضائع کئے بغیر، محفوظ انداز میں پاکستان میں کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرسکتے ہیں۔
سکول فیس کی ادائیگی
مختلف اداروں کی فیس کی ادائیگی کا محفوظ اور معیاری طریقہ،یعنی ایک کارپوریٹ اوراے پی آئی سے محفوظ پورٹل کے ذریعے آپ بغیر کسی اضافی چارجز کے فیس کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔
عطیات کی کولیکشن
غیرسرکاری اداروں، ایس ایم ایز اور فلاحی اداروں کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی ایک مفت سہولت جسے وہ باآسانی اورشفاف انداز میں ٹریک کرسکتے ہیں۔
تنخواہ کی منتقلی اور وینڈرز کی ادائیگیاں
بڑے پیمانے پر تنخواہ اور وینڈرز کو ادائیگیوں کی منتقلی کا باسہولت اور آسان طریقہ جس کے ذریعے آپ دنیا کے کسی بھی کونے سے بذریعہ انٹرنیٹ ادائیگی کرسکتے ہیں۔فوائد درج ذیل ہیں:
ملازمین کے مکمل ریکارڈ کی سہولت
وینڈرز کی ڈیجیٹل پیمنٹ کیلئے بَلک اپ لوڈنگ کی سہولت
حاضری موڈیول جس میں بہت سے اضافی فیچرز موجود ہیں
ملازمین کی منیجمنٹ کیلئے ایچ آر ایم ایس
ڈیجیٹل پیمنٹ سلوشن
کسٹمرز کی جانب سے کی گئی پیمنٹس وصول کرنے آسان اور محفوظ طریقہ جس کے ذریعے مختلف کاروباری اور ای کامرس ادارے بناکسی جھنجھٹ یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔اس سہولت کے فیچرزدرج ذیل ہیں؛
ون ٹائم پاس ورڈ کے ذریعے پیمنٹ
اِن ایپ پیمنٹس بذریعہ اوٹی پی، سٹیٹک کیوآرز، ڈائنامک کیوآرز
کنزیومر / انوائس نمبرز کے ذریعے پیمنٹس
ڈائنامک کیوآر کوڈ کے ذریعے پیمنٹس