فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ اپنے صارفین کو ذمہ دار اور اعلیٰ معیار کی مالی خدمات فراہم کرتا ہے۔
فنکا مائیکرو فنانس بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز
ہمارے بورڈ آف ڈائریکٹرز مالی خدمات کی فراہمی اور ان میں وسعت لانے کی لگن رکھتے ہیں۔
جیفری سمتھ
چیئرمین/ بورڈ ممبر
نائب صدر، چیف ایڈمنسٹریٹر آفیسر، فنکا امیپکٹ فنانس
جیفری سمتھ
سمتھ نہایت قابل رسک پروفیشنل ہیں اور انہوں نے وینا سٹیڈ یونیورسٹی (ڈیٹرائٹ، مشیگن، امریکہ) سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے مشرقی مشیگن یونیورسٹی (یپسلینٹی، مشیگن، امریکہ) سے بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن بھی کیا ہے۔
وولکر رینر
بورڈ ڈائریکٹر
وولکر رینر
محترم رینر نے اپنے پورے کیریئر کے دوران متعد مائیکرو فنانس اداروں اور بینکوں کے لئے بورڈ کے چیئرمین، بورڈ ممبر اور آڈٹ کمیٹی ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے جس میں مزید پروفیشنل اکیڈمی سے بینکنگ پر توجہ دی گئی ہے۔
روشانے ظفر
بورڈ ڈائریکٹر بانی اور مینجنگ ڈائریکٹر، کشف فاؤنڈیشن
روشانے ظفر
کشف فاؤنڈیشن کے قیام سے قبل محترمہ روشانے ظفر نے کئی برسوںتک محکمہ واٹر اینڈ سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ میں ورلڈ بینک کے ساتھ اسلام آباد میں کام کیا۔ محترمہ روشانے ظفر پاکستان کی پہلے اشوکا فیلو میں سے ایک تھیں اور 2004ء کے بعد سے وہ شواب فاؤنڈیشن (Schwab Foundation) کے سماجی کاروبار میں بھی اپنی خدمات سرانجام دہے رہی ہیں۔
محترمہ روشانے ظفر کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیاہے۔ ان کے لئے صدر پاکستان ترقی اور خواتین کو بااختیاربنانے کے شعبے میں کام کرنے اور انہیں 2007ء میں سوشل انٹر پینیورشپ کے لئے سِکل ایواڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
محترمہ روشانے ظفر امریکہ کی پنسلوانیا یونیورسٹی کے وارٹن بزنس سکول سے گریجویٹ ہیںجبکہ اِنہوں نے ماسٹر ڈگری امریکہ کی یلے یونیورسٹی سے ترقیاتی معاشیات کے شعبہ میں حاصل کی۔
مخمود سید خماتوف
بورڈ ڈائریکٹر
چیف ایگزیکٹو آفیسر، فنکا اردن
مخمود سید خماتوف
فنکا سے قبل مخمود نے ترقی پذیر ممالک میں بینکاری اور SME فنانس پروجیکٹس میں مہارت حاصل کرنے والی ایک جرمن مشاورتی اور انتظامی کمپنی ”LFS فنانشنل سسٹمز GmbH“ کیلئے چار سال سے زیادہ کام کیا۔
بینکاری مشیر کی حیثیت سے انہوں نے ازبکستان اور تاجکستان میں منصوبوں پر کام کیا جن میں متعدد تجارتی بینکوں نے مائیکرو اور SME قرضوں کے عمل کے قیام پر توجہ دی ۔ 2003ء میں مخمود آذربائیجان کے ایک سب بینک آذربائیجان میں مائیکرو اور SME قرضے دینے کے طریقوں کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہے تھے۔ مخمود نے اپنے بینکنگ کیریئر کا آغاز 1998ء میںنیشنل یونیورسٹی آف ازبکستان سے اکنامکس میں ڈپلومہ حاصل کر کے کیا اور پھربرطانیہ کی مانچسٹر یونیورسٹی سے اکنامک اینڈ سوشل سٹڈیز میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ ان کے پاس امریکہ کی ریاست پینسلوانیہ اورفلاڈیلفیا میںقائم امریکہ کی بینکر ایسوسی ایشن کے زیر انتظام چلنے والے اسٹونیر گریجویڈ سکول آف بینکنگ کی پیشہ ور اسناد بھی ہیں۔
شبیر حسین ہاشمی
بورڈڈائریکٹر
شبیر حسین ہاشمی
جناب شبیر حسین ہاشمی داؤد لارنس پورلمیٹڈ،اینگرو پاورجن قادر پورلمیٹڈ،داؤد ہرکیولزکارپوریشن،او جے انجینئرنگ اور ایچ بی ایل Assetمینجمنٹ لمیٹڈکے بورڈزپر بطور آزاد ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اِسکے ساتھ ساتھ وہ ہیلپ کئیر سوسائٹی کے بورڈآف گورنرز میں بھی شامل ہیں جو لاہور میں نادار بچوں کے لئے K-12سکولز چلا رہی ہے۔شبیر حسین ہاشمی پراجیکٹ فنانس اور پرائیویٹ ایکویٹی میں 35سال سے زائد عرصے کاتجربہ رکھتے ہیں۔
کارپوریٹ گورننس کے گزشتہ تجربے میں انہوں نے CDC/Actisکے امیدوار کے طورپر24بورڈڈائریکٹرشپس جبکہ آزاد امیدوار کے طورپر 12ڈائریکٹرشپس کا انعقاد کروایا۔
ایگزیکٹورولز میں شبیر ہاشمی نے Actis Capitalمیں پاکستا ن آپریشنز کی بنیاد رکھی جو ابھرتی ہوئی انویسٹرز مارکیٹس میں ایک پرائیویٹ ایکویٹی کے طورپر کام کررہاہے۔Actisمیں اپنی خدمات سرانجام دینے سے پہلے وہ پاکستان اوربنگلہ دیش کے CDC Group Plcکے بڑے ریجنل پورٹ فولیو کے لئے بھی اپنی صلاحیتیں منواچکے ہیں۔
اِس کے علاوہ انہوں نے طویل عرصہ کے لئے USAIDکے ساتھ کام کیااوربعدازاں پاکستان میں انرجی سیکٹرکی ڈویلمپنٹ اورپلاننگ کے لئے کچھ عرصہ ورلڈ بینک کے ساتھ بھی منسلک رہے۔
انہوں نے داؤد کالج آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پاکستان سے انجینئرنگ جبکہ جے ایف کینیڈی یونیورسٹی یوایس اے سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔جناب شبیر حسین ہاشمی اگست 2020میں فنکا پاکستان کا حصہ بنے اور اب وہ فنکا پاکستان کی آڈٹ کمیٹی کے چیئر مین ہیں۔
تزئین عدنان
بورڈ ڈائریکٹر
تزئین عدنان
محترمہ تزئین عدنان ہمدرد انسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (HIMS) سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈگری رکھتی ہیں ۔ وہ مختلف کمپنیوں کے ہییومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں 19 سال سے زائد عرصہ تک نمایاں پوزیشنز پر کام کر چکی ہیں۔ آرگنائزیشنل ڈویلپمنٹ اور Change Managementمیں وسیع تجربہ رکھتے ہوئے وہ آرگنائزیسنل سطح پر نمایاں اور مؤثر تندیلیاں کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ وہ شان فوڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں بطور جی ایم گلوبل ایچ آر اینڈ ایڈمن اپنی خدمات فراہم کررہی ہیں۔ جبکہ انہوں نے فنکا پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک ازاد ڈائریکٹر میں شمولیت اختیار کر رکھتی ہے ۔
گیگی متیاشیولی
گلوبل چیف ٹیکنالوجی آفیسر
گیگی متیاشیولی
مسٹرگیگی متیاشیولی بینکنگ آپریشنز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دودہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے ;34;تبلیسی سٹیٹ یونیورسٹی ;34;سے اکنامکس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد جارجیا کے ایک بڑے کمرشل بینک میں ملازمت کرکے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغازکیا ۔ انہوں نے 1998 میں فنکا بینک میں شمولیت اختیارکی ۔ سب سے پہلے انہوں نے جارجیا میں بینکنگ سروسز کے قیام کے لئے اپنی خدمات پیش کیں اور بعدازاں وہ فنکا کے گلوبل انفارمیشنل ٹیکنالوجی یونٹ کا حصہ بن گئے ۔ فی الوقت آپ فنکا ایمپیکٹ فنانس (ایف آئی ایف) میں بطور گلوبل چیف ٹیکنالوجی آفیسر اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ۔ آپ کمپنی کے ٹیکنالوجیکل ویژن کوچلانے اورٹیکنالوجی سٹریٹجیز کے نفاذ کی ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ ایف آئی ایف نیٹ ورک کے تمام امور اورٹیکنالوجی سروسز کی کارکردگی کی نگرانی بھی کررہے ہیں ۔ پراجیکٹ مینجمنٹ اورپروگرام میں وسیع تر تجربہ رکھنے -کے باعث آپ فنانشل سروسز اورانفارمیشنل ٹیکنالوجی کے
باہمی ربط کے حوالے سے غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں ۔ فنکا میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے انہوں نے بینکنگ ٹرانسفارمیشن ،انٹرپرائز-لیول بینکنگ ،انٹرپرائز ریسورس پلاننگ ،رِسک مینجمنٹ سلوشن ،ڈیٹاوئیر ہاءوس ،رپورٹنگ پلیٹ فارمزاورانفارمیشن ٹیکنالوجی سلوشنز اینڈسروسزکی تنظیم ورسد جیسے دیگر اہم ٹیکنالوجی اوربزنس امورکی بنیاد رکھی ۔
ریتا اپیل اکوٹ
بورڈ ڈائریکٹر
ریتا اپیل اکوٹ
ڈیگو کستنیڈا فریگنو
بورڈ ڈائریکٹر
Diego Castañeda Ferrigno
فنکا مائیکرو فنانس بینک کی ٹیم
ہماری انتظامیہ کی ٹیم وسیع تجربہ، فنی مہارت اور مختلف صنعتوں کا پس منظر رکھتی ہے۔
محمد شہزاد صادق
چیف کمرشل آفیسر
محمد شہزاد صادق
• رسک مینجمنٹ
• کریڈٹ اور مارکیٹنگ
• قانونی اور کارپوریٹ امور
• خزانہ اور بجٹ
• پروجیکٹ اور کارپوریٹ فنانس مینجمنٹ
• پلاننگ اور آڈٹ
محمد شہزاد متنوع صلاحیتوں کے حامل ہیں اورایک تجربہ کار پیشہ ور ہیں ۔ فنکا فیملی میں شامل ہونے سے قبل وہ متعدد عہدو ں پر فائز رہے جن میں چیف فنانشل آفیسر، چیف تعمیلات آفیسر اور چیف انٹرنل آڈیٹر کے عہدے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ملک کے کچھ نمایاں تجارتی بینکوں کے ساتھ کام کیا جبکہ فنکامائیکروفنانس بینک کا حصہ بننے سے پہلے وہ الائیڈبینک میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
غلام قادر
چیف فنانشل آفیسر
غلام قادر
غلام قادر صاحب اِنسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس پاکستان اورکاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔اِسکے ساتھ ساتھ وہ چارٹرڈ پروفیشنل اکاؤٹنٹس آف اونٹاریو،کینیڈا کے بھی ممبر ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی آف کراچی سے بیچلر ڈگری حاصل کی ہوئی ہے
منظور احمد جنجوعہ
چیف لیگل اور کارپوریٹ آفیسر/کمپنی سیکرٹری
منظور احمد جنجوعہ
سیدہ نوشینہ بخاری
آپریشن اور ڈیجیٹل ٹرانسفرسروس کی سربراہ
سیدہ نوشینہ بخاری
یاسر احمد ہاشمی
ہیڈ انٹرنل آڈٹ
یاسر احمد ہاشمی
محترم یاسر صاحب فنانشل سروسزلیڈرہیں اورپاکستان ،آئرلینڈاورلیگزم برگ میں کام کرنے کا بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں ۔ نئے تجربات کی لگن میں ،یاسرصاحب حال ہی میں آئرلینڈسے پاکستان آئے ہیں جہاں وہ بینک آف نیویارک میلون میں بطور ہیڈآف انٹرنل آڈٹ کام کرتے ہوئے ای ایم ای اے وائیڈکے ہمراہ مختلف بزنسز کے لئے آڈٹ سے متعلقہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے ۔ اِس سے پہلے وہ ڈبلن کی میڈیولانم ایسٹ منیجمنٹ میں یہی ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ لکسمبر میں میڈیولانم گروپ کی فنڈمینیجر آرم کے انٹرنل آڈٹ فنکشن کی ذمہ داری بھی نبھارہے تھے ۔ قبل ازیں یاسر صاحب لاہور اورڈبلن کے ای ایم ای آئی اے فنانشل سروسز آفس (ایف ایس او) میں ارنسٹ اینڈ ینگز کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں ۔ ڈبلن جانے سے پہلے وہ لاہور میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے انٹرنل آڈٹ اورکراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی ائیرلائن پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ رہ چکے ہیں ۔
یاسر صاحب آڈٹ،رسک اورفنانس کے شعبہ جات میں 15سال سے زائد عرصے کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ بی این وائی میلن میں کام کرتے ہوئے انہوں نے آءوٹ سورسنگ ٹرانسفارمیشن کو فعال بنایا اور رِسک مینجمنٹ ،گورننس اورآپریشنز سے متعلقہ پراجیکٹس کی راہنمائی کی ۔ اِسکے ساتھ ساتھ وہ رِک کلچر پراجیکٹ کا حصہ بھی رہے ۔ میڈیولانم میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے انہوں نے آرگنائزیشن میں رِسک اینڈگورننس کلچر میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ فنکشنل کوالٹی اورکارکردگی کووموَثر بنانے کے لئے کئی اہم اقدامات اُٹھائے ۔
یاسر اِنسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈاکاءونٹینٹس آف پاکستان کے فیلوممبر اور انگلینڈ اورویلز میں قائم اِنسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاءونٹینٹس کے ایسوسی ایٹ ہیں ۔ یاسر ، آئرلینڈ میں قائم امریکن چیمبر آف کامرس اورآئرش منیجمنٹ انسٹیٹیوٹ میں کئی ایگزیکٹو لیڈرشپ پروگرامز میں بھی شرکت کرچکے ہیں ۔
یاسرسیفر ورلڈکے بانی بھی ہیں اور اِس دنیا کو محفوظ اورپراُمن بنانے کا عزم رکھتے ہوئے ثقافتی شدت پسندی کے عدم فروغ کے لئے کام کررہے ہیں ۔ اِسکے علاو انہوں نے پاکستان کے دیہی علاقوں کے بچوں اورماءوں کی فلاح وبہبود کے لئے ایم سی ایچ کیئر سوساءٹی کو رضاکارانہ طورپر فنانس کنسلٹنسی بھی فراہم کی ہے ۔ اِن تمام امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ یاسر اپنی نجی زندگی کے لئے بھی وقت نکالتے ہیں اوررننگ ،ٹریولنگ،کرکٹ اورفُٹ بال کے شوقین ہیں ۔ وہ لاہور میں اپنے بیٹے اوربیوی کے ہمراہ
رہائش پزیر
ہیں ۔
علیم مسعود
ہیڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی
علیم مسعود
جناب علیم مسعود انتہائی قابل آئی ٹی پروفیشنل ہیں۔ وہ نمایاں بینکوں اور سافٹ ویئرڈویلپمنٹ کارپوریٹس میں 18سال سے زائد عرصہ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔سال 2020میں فنکا مائیکروفنانس بینک میں شامل ہونے سے پہلے انہوں نے مسلم کمرشل بینک، اسلامک بینک اورالائیڈ بینک میں لیڈر شپ رولز نبھائے۔انہوں نے بینک کی ڈیجیٹل ترقی کے سفر میں بھرپور کردار ادا کیا اوراس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آئی ٹی انفراسٹرکچر میں مجموعی بہتری لانے کیلئے بھی نمایاں اقدامات اٹھائے۔ جناب علیم مسعود صاحب نے موناش یونیورسٹی آسٹریلیاسے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصؒ کی ہوئی ہے۔
فنکا امیپکٹ فنانس گلوبل لیڈرشپ
FIFمینجمنٹ ٹیم بارہ ہزار سے زائد ملازمین کی ایک عالمی تنظیم ہے۔