یہ سہولت ان کاروباری حضرات کے لئے ہے جو ٹرانسپورٹیشن کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ کمرشل گاڑی کے لئے قرضہ کے ذریعے ایسے تمام افراد اِقساط کی سہولت کے ساتھ قرضہ حاصل کرسکتے ہیں جو ٹرانسپورٹیشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں اوراپنی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کمرشل گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند ہیں۔