ایک انفراد ی بنک
مسٹر یٰسین اپنے 5 بھائیوں اور ان کے کنبہ کے ساتھ مشترکہ خاندان میں رہتے ہیں اور اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ ساتھ باقی افراد کی ذمہ داری بھی اُن پر عائد ہے۔ مسٹر یٰسین کہتے ہیں ، ابتدائی برسوں کے دوران اس کا کاروبار مشکل وقت سے گزرا ، کاروبار کو مستحکم کرنے کے لئے بینکوں سے مالی اعانت حاصل کرنے کی لیکن شرائط و ضوابط بھی بہت زیادہ تھے لیکن مسٹر یٰسین کہتے ہیں کہ فنکامیں ان کے ساتھ عزت و سلوک کیا گیا تھا۔ اور مالی مدد حاصل کرنا بہت سہل اور آسان تھا۔
مسٹر یٰسین نے مزید کہا ، یہ سارا عمل بہت آسان تھا ، بینک کے لون آفیسر نے بغیر کسی پریشانی کے پروسس شروع کیا ، مسٹر یٰسین کے ریستوران جانے کے بعد ، لون افسر نے کاروبار اور اخراجات کا تفصیلی تجزیہ کیا۔ صرف 2 دن میں ، میرا پچاس ہزار روپے کے قرض کو فنکابینک نے منظور کیا۔
مسٹر یٰسین کہتے ہیں کہ ابتدائی طور پر اس کے بھائیوں اور دیگر کنبہ کے افراد کو اس بات پر تشویش تھی کہ میں قرض کی قسطوں کا انتظام کیسے کروں گا لیکن انہیں جلد ہی یہ سمجھ آگیا کہ فنکاکے ساتھ میرا رشتہ الگ ہے اور قسطیں بنانا آسان ہے۔ کاروبار تقریبا فوری طور پر شروع کر دیا. مسٹر یٰسین کے پاس اب 2 ملازمین ہیں ، اور انہیں فخر ہے کہ اپنی برادری میں ملازمتیں پیدا کیں۔ وہ اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کا منتظر ہے۔