فنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ(فنکا، بینک)یہ ویب سائٹ اس مقصد کے تحت چلارہاہے کہ فنکا نیٹ ورک سے وابستہ افراد ،سروس وینڈر اوردیگر منسلکین اورہماری سرگرمیوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو ان کی دلچسپی کی معلومات اورآفرز کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔ ویب سائٹ کے مجموعی طورپر کاپی رائٹس اوراس میں موجود مواد فنکا کی پراپرٹی ہے۔ اس میں موجود کسی بھی ٹیکسٹ، کاپی یا گرافک کوپیشگی اجازت کے بغیر کاپی نہیں کیا جاسکتا(سوائے اس معلومات کے جسے پبلک کردیاگیاہو)۔
فنکا تعاون پر آپ کا شکریہ ادا کرتاہے اورآپ کی پرائیویسی کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے۔ یہ سٹیٹمنٹ ہمارے صارفین کے شکوک کو دور کرنے کیلئے ہے کہ ہم ان کی فراہم کردہ معلومات کو کس طرح استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ آزادانہ ہماری ویب سائٹ وزٹ کرسکیں۔
فنکا اپنے صارفین کی پرائیویسی کے احترام کی پوری کوشش کرتاہے۔ فنکا اپنی ویب سائٹ کو دیکھنے اور وزٹ کرنے کیلئے کسی قسم کی تفصیلات طلب نہیں کرتا۔ فنکا صارف کی کسی قسم کی ذاتی معلومات حاصل نہیں کرتاتاوقتیکہ صارف خود اسے فراہم نہ کرے۔ فنکا بذریعہ ویب سائٹ رابطہ کرنے والے تمام افراد کی شناخت کو پوشیدہ رکھتاہے۔ فنکا کی پرائیویسی پالیسی کے بارے میں مزید جاننے کیلئے رابطہ کریں۔
فنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ
36 خیابان اقبال ایکس ایکس بلاک ڈی ایچ اے فیز تھری
لاہور پاکستان
042111111562
complaints@finca.org.pk
آپ ہمیں ای میل کرسکتے ہیں اگر:
اگر آپ عام معلومات کے بارے میں سوال کرنا چاہتے ہیں
فیڈ بیک یا رائے کا اظہارکرناچاہتے ہیں۔
2.1
انفارمیشن کولیکشن
جیساکہ پہلے بتایا گیا ویب سائٹ وزٹ کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی ذاتی معلومات طلب نہیں کرتا۔ فنکا اپنے صارفین کی پرائیویسی کے احترام کی پوری کوشش کرتاہے۔ فنکا اپنی ویب سائٹ کو دیکھنے اور وزٹ کرنے کیلئے کسی قسم کی تفصیلات طلب نہیں کرتا۔ فنکا صارف کی کسی قسم کی ذاتی معلومات حاصل نہیں کرتاتاوقتیکہ صارف خود اسے فراہم نہ کرے۔ تاہم فنکا کچھ معلومات جمع کرتاہےجیساکہ وزیٹر کے لائک کیئے گئے پیجز تاکہ ہم اپنے صارف کا تجربہ بہتر بناسکیں۔
فنکا شخصیت اورکمپنی کے نام کو ہمیشہ صیغہ راز میں رکھتاہے ۔ فنکا اس لسٹ میں موجود افراد اورکمپنیوں کو کال کر کے پوچھ سکتاہے کہ آیاوہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں یا فنکا کی آفرز اورپراڈکٹس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔اگر افراد اورکمپنیاں اس لسٹ میں سے اپنا نام خارج کروانا چاہیں تو وہ دیئے گئے نمبر یا ای میل پر رابطہ کرکے اپنا نام خارج کروا سکتے ہیں:
complaint@finca.org.pk
ہم اپنی معلومات یا ای میل رابطہ لسٹ کسی کو فروخت نہیں کرتے۔
2.2
کیریئر اورانٹرنشپ سیکشن
فنکااپنے روزگاراورانٹرنشپ کے پیج پر رابطے کی معلومات جیساکہ نام، ای میل ، پتہ اوراس کے علاوہ کور لیٹر ، سی وی وغیرہ طلب کرتاہے ۔یہ معلومات صرف اپنے استعمال کیلئے اکٹھی کی جاتی ہیں اور کسی اورادارے کو فراہم نہیں کی جاتیں۔
2.3
پروفائل
فنکا اپنی کوکیز کے ذریعے حاصل کی گئی معلومات صارفین کی ترجیحات جاننے کیلئے استعمال کرتاہے لیکن فنکا نہ تو یہ معلومات کسی سے شیئر کرتاہے اورنہ ہی تھرڈ پارٹی کے ذریعے اکٹھی کرتاہے۔
استعمال کی شرائط
FINCA.pk
پر خوش آمدیدجوکہ فنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کے ذریعے آپریٹ کی جاتی ہے۔دی گئی شرائط کے مطابق اس ویب سائٹ کو چلایاجاتاہے ۔براہ مہربانی ان شرائط کو غور سے پڑھیں کیونکہ یہ ایک قانونی دستاویز ہے۔ ہماری ویب سائٹ پر آنے اوراستعمال کرنے پر آپ ان شرائط سے متفق ہیں۔ اگر آپ متفق نہیں ہیں تو براہ مہربانی ویب سائٹ استعمال نہ کریں۔
کوکیز2.4
جب بھی کوئی سائٹ استعمال کرتاہے توایک "کوکی”ڈیٹا کا ایک ٹکڑے کے طورپر ڈیوائس میں سٹور ہوجاتاہےجسے فنکا سائٹ کی ٹریفک کے مجموعی انداز کو دیکھنے اوروزٹرز کے آن لائن تجربے کو بہتر بنانے کے استعمال میں لاتاہے۔فنکا کسی بھی ذاتی معلومات کو جمع کرنے یا سٹور کرنے کے لئے کوکیز کا استعمال ہر گزنہیں کرتاہے۔کوکیز کے استعمال کے بارے میں مزید جاننے کے لئے کوکیز گائیڈلائنز سے راہنمائی حاصل کریں
لاگ فائلز2.5
زیادہ تر سٹینڈرڈ ویب سائٹ سرورز کی طرح فنکا خاص معلومات کو خودکار طریقے سے جمع کرتاہے اور لاگ فائلز میں سٹور کرتاہے۔یہ معلومات انٹرنیٹ پروٹوکول(آئی پی)ایڈریسز،بروزر ٹائپ،انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر(آئی ایس پی)،ریفرنگ /ایگزٹ پیجز،پلیٹ فارم ٹائپ،ڈیٹ/ٹائم سٹیمپ،ٹرینڈزکواینالائز کرنے کے لئے کلکس کی تعداد،سائٹ کی نگرانی،ایگریگیٹ میں وزٹرز کی موومنٹ کا ٹریک رکھنےاور ایگریگیٹ کے استعمال کے لئے براڈڈیموگرافک انفارمیشن جمع کرنے جیسے امور پر مشتمل ہوتی ہیں۔فنکا ایسی معلومات کا استعمال کرتاہے جو کسی یوزرزکی انفرادی شناخت ظاہر نہ کرے۔اِس معلومات کا مقصد ٹرینڈزکواینالائز کرنا،سائٹ کو ایڈمنشٹرکرنا،ویٹ سائٹ پر یوزر کی موومنٹ کوٹریک کرنا اوریوزر کمیونٹی سے متعلق ڈیموگرافک انفارمیشن کواکٹھا کرناہوتاہے۔فنکاوزیٹرکی ذاتی معلومات میں خود کارطریقہ سے اکٹھے ہونے والےڈیٹا کواُس وقت تک لنک یا استعمال نہیں کرتاجب تک کہ وزیٹر کو الگ سے مطلع نہ کیاجائے۔
لنکس:2.6
اِس سائٹ میں دوسری سائٹس کے لنکس بھی شامل ہیں۔برائے مہربانی اِس بات سے آگاہ رہیں کہ فنکا کسی بھی دوسری سائیٹ کے مواد یا پالیسی کا ہرگزذمہ دار نہیں ہے۔مزید براں فنکا اِس اصول کی حوصلہ افزائی کرتاہے کہ وزٹرزاِس سائٹ کوچھوڑتے ہوئے اور ذاتی قابل ِشناخت معلومات اکٹھی کرنے والی سائٹ کی پرائیویسی پالیسی کوپڑھتے ہوئے مکمل دھیان رکھیں۔پرائیویسی سے متعلق یہ اصول صرف سائٹ کی جانب سے اکٹھی کی جانے والی معلومات پر عائد ہوتاہے۔
2.7والدین کے لئے انتباہ
فنکاکے لئے یہ بات باعث مسرت ہے کہ جب نوجوان اِس بینک اورغربت کے خاتمے کے لئےاُٹھائے جانےوالے اقدامات کے بارے میں جاننے کےیہ ویب سائٹ وزٹ کرتے ہییں۔فنکا کبھی بھی 18سال سے کم عمر نوجوانوں کی قابل ِشناخت ذاتی معلومات کو اکٹھا نہیں کرتا اورنہ ہی جانتے بوجھتے اِسے منظر عام پر لاتاہے۔
2.8سیکیورٹی
فنکااِس ویب سائٹ پر جمع کروائی جانے والی معلومات کے آن لائن اورآف لائن تحفظ کے لئے حفاظتی اِقدامات کو ممکن بناتاہے جبکہ وزٹرز کی معلومات فنکاآفسز/سسٹمزکی پہنچ سے دور رہتی ہیں۔جبکہ وہی مخصوص ایمپلائیز اِس معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جنہیں کسی ضروری مقصد کے لئے یہ معلومات درکار ہوں۔ویب سائٹ کی سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی قسم کے سوالات کے لئے complaints@finca.org.pkپررابطہ کریں۔
2.9تبدیلی کا نوٹیفکیشن
فنکا اِس ویب سائٹ پر پوسٹنگ کے ذریعے کسی بھی وقت اپنی پرائیویسی سٹیٹمنٹ میں تبدیلی کا مکمل حق رکھتاہے ۔