فنکا بین الاقوامی گلوبل مشن
لوگوں کو اثاثے بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے میں مدد دینے والے پائیدار حل کے ذریعے غربت کا خاتمہ۔
فِنکا امپیکٹ فنانس کا مقصد
ایک غیر روایتی بینک کی شکل اختیار کرنا جس کی بنیاد کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر ہو جو منافع کی بنیاد پر ایسی جدید اور موثر مالیاتی خدمات فراہم کرے جسے کم آمدنی والے افراد اور کمیونٹیز اپنے مستقبل کو سنوارنے میں استعمال کریں۔
عالمی آپریشنز
واشنگٹن ڈی سی میں صدر دفاتر کے ساتھ، فنکا امیپکٹ فنانس افریقہ، یورویشیاء، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء، لاطینی امریکہ اور کریبین میں 16ماتحت اداروں کے ذریعے 2.8ملین سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ اِس وقت عالمی سطح پر کام کرنے والے ہمارے مائیکرو فنانس نیٹ ورک کا شمار عالمی معیار کے وسیع نیٹ ورکس میں ہوتا ہے۔