ہمارے پارٹنر

فنکابینک لمیٹڈ متعددمقامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

شیئرہولڈر

فنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ شیئر ہولڈرز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔

فنکامائیکرو فنانس Cooperatif U.A
فنکامائیکرو فنانس Cooperatif U.A کم آمدنی والے تاجروں کو مائیکرو فنانس خدمات فراہم کرتا ہے۔
یہ کمپنی ایمسٹرڈیم، نیدر لینڈمیںقائم ہے۔ یہ کمپنی فنکاانٹرنیشنل کارپوریشن کے ماتحت ادارہ کے طور پر کام کرتی ہے۔

کشف ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ
کشف ہولڈنگز لمیٹڈ کم آمدنی والے گھرانوں کو مائیکرو سیونگ، مائیکرو انشورنس اور ہاؤسنگ فنانس سمیت خصوصی مالی خدمات مہیا کرتی ہے۔ یہ کمپنی پاکستان میںقائم ہے۔

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)
سب سے بڑے عالمی ترقیاتی ادارے ورلڈ بینک کے گروپ کے رکن آئیایفسی نے خصوصی طور پر نجی شعبے پر توجہ مرکوز کی۔ 100سے زائد ممالک میں نجی کاروباری اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہاں انتہائی غربت کو ختم کرنے اور مشترکہ خوشحالی کو فروع دینے میں مدد کے لئے اپنا سرمایہ، مہارت اور اثرو رسوخ استعمال کرتے ہیں۔

ٹرائیڈوس فیئر شیئر فنڈ
ٹرائی ڈوس فیئر شیئرفنڈ (ٹی ایف ایس ایف) کا مقصد مائیکرو فنانس سیکٹر کو ترقی پذیر ممالک میں مالیاتی شعبے کو ایک ترقی یافتہ شعبہ میںتبدیل کرنے کے لئے فعال کردار ادا کرنا ہے۔ یہ فنڈ مالیاتی اداروں کو مالی اعانت فراہم کرتا ہے ۔ ٹراؤ ڈوس فیئر شیئر فنڈ غیر روائتی مائیکرو فنانس اداروں کو تیزی سے مالی اعانت فراہم کرتا ہے۔جن میں قرضہ اورلیزدینے والی کمپنیاں اورایسے بینکس شامل ہیں جو مارکیٹ میں کم آمدنی والے طبقےکے لئے کام کررہے ہیں اور اس مقصد کے لئے مستحکم ہیں۔

اکیومین فنڈ پاکستان
یکم اپریل 2001 ء کومعرض وجود میں آیا۔ جس میں روڈ فیلر فاؤنڈیشن، سسکوسسٹمز فاؤنڈیشن اور بے شمارمخیر حضرات کے سرمائے شامل تھے۔
ہماری خواہش ہے کہ تمام انسانو ں کو اجنبیوں کی طرح نہیں بلکہ ایک ہی عالمی برادری کے ممبر کی حیثیت سے دیکھاجائےاور ہر ایک کو باعزت زندگی تعمیر کرنے کا موقع ملے۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 1 ڈالر یومیہ آمدنی سے بھی کم پر زندگی گزار رہی ہے۔ پاکستان کابیرونی بیانیہ انہی حقائق پر مشتمل ہے جن کا اس ملک میں فقدان ہے؛ سیکیورٹی کا فقدان، خواتین کے حقوق کی کمی، تعلیم تک رسائی کا فقدان ہے۔ اوریہی لوگ اِس خلا ء کو پورا کرنے کیلئے انتھک محنت کرتے ہیں۔ انسانی حقوق سے لے کر تعلیم کی فراہمی اورغذائی تحفظ تک، متحرک پاکستانی غربت سے نمٹنے کے لئے پر عزم تنظیموں کے ساتھ مل جل کر ایک مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔ ان کا کام متاثر کن ہے اوروہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے پرامید ہیں۔

عالمی شیئر ہولڈر

فنکامائیکرو فنانس بینک،فنکامائیکرو فنانس ہولڈنگ کمپنی ایل ایل سی (FMH) کا ایک ماتحت ادارہ ہے جو معاشرتی طور پر ذمہ دارانہ سرمایہ کاری (SRI) کی شراکت ہے جو پانچ براعظموں پر 20 مائیکرو فنانس اداروں اور بینکوں کوچلار ہی ہے ۔ ایف ایم ایچ سرمایہ کاروں کی سربراہی میں ایف این اے سے انٹرنیشنل کارپوریشن کررہاہے۔ واشنگٹن ڈی سی جو غیر منافع بخش تنظیم ہے اور ایف ایم ایچ میں حصہ دار ہے۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) ،کے ایف ڈبیلو،ٹرپل جمپ ٹراؤڈوس اور،Nederlandse Financierings-Maatschappij Voor Ontwikkelingslanden N.V. (FMO),، ایم ایچ کے اقلیتی حصص داران ہیں۔
ایف ایم ایچ پائیدار مالی کارکردگی اورمثبت معاشرتی اثرات ڈبل لائن فراہم کرنے کے لئے وقف ہے۔

آئی ایف سی ، ورلڈ بینک گروپ کا ایک رکن، عالمی ترقی کا سب سے بڑا ادارہ ہے جو خصوصی طور پر نجی شعبے پر مرکوز ہے۔ سو سے زائد ممالک میں نجی کاروبار ی اداروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے، وہ انتہا ئی غربت کو ختم کرنے اور مشترکہ خوشحالی کو فروٖغ دینے میں مدد کیلئے اپنا سرمایہ، مہارت اور اثر و رسوخ استعمال کرتے ہیں۔ مالی سال 2013 میں، ان کی سرمایہ کاری لگ بھگ ارب کی بلند ترین سطح پر چلی گئی۔ جس سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور دنیا کے سب سے اہم ترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نجی شعبے کی طاقت کا فائدہ اٹھایا گیا۔

1948 ء میںاسے عوامی قانون کے ادارہ کے طور پر قائم کیا گیا۔ KFW آج جرمنی کے وفاقی جمہوریہ کی طرف سے%80اور وفاقی ریاستوں (Lander) کی ملکیت ہے۔ کل بیلنس شیٹ 440 بلین یورو سے زیادہ کے ساتھ۔ کے ایف ڈبلیو دنیا کے سرکردہ اور سب سے تجربہ کار پروموشنل بینکوں میں سے ایک ہے۔ ایک ایسے بینک کی حیثیت سے جس کے پاس برانچ نیٹ ورک نہیں اور نہ ہی اس کے پاس کسٹمرز کا جمع کرایا ہوا پیسہ ہے، وہ اپنے قرض دینے والے کا روبار کو بین الاقوامی سرمایہ مارکیٹوں میں دوبارہ فنانس کرتا ہے۔
KfWEntwicklungsbank بنیادی طور پر KfWBankengruppe کا ایک حصہ ہے اور موجودہ ترقیاتی امور پر ایک قابل اور اسٹریٹجک مشیر ہے۔ غربت کو کم کرنا، امن کا حصول، قدرتی وسائل کی حفاظت اور عالمگیریت کی تشکیل میں مدد KfWEntwicklungsbank کی بنیاد ی ترجیحات ہیں۔ جرمن وفاقی حکومت کی جانب سے 110 سے زیادہ ممالک میں معاشی اور ماحولیاتی لحاظ سے ہم آہنگ معاشی نمو کے لئے اصلاحات، انفرا سٹرکچر اور مالی انتظام کی مالی اعانت فراہم کی گئی ہے۔ یہ دنیا بھر میں فنانسنگ پارٹنر ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے اپنے فنڈز بھی فراہم کرتاہے۔

نیدر لینڈ ڈویلپمنٹ فنانس کمپنی (ایف ایم او) ایک ڈچ ڈویلپمنٹ بینک ہے۔ ایف ایم او محنتی اورپرعزم افراد کے لئے سرمایہ کاری کر تے ہوئے ترقی پزیر اور اُبھرتی ہوئی مارکیٹوںکےپرائیویٹ سیکٹرکے لئے بھرپور تعاون فراہم کررہاہے۔
ایف ایم او کاخیال ہے کہ ایک مضبوط نجی شعبہ معاشی اور معاشرتی ترقی کا باعث بنتا ہے۔ جس سے لوگوں کوملازمت دینے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کا اختیار ملتا ہے۔ ایف ایم او کی توجہ تین شعبوں پر مرکوز ہے جن پر اعلی ترقیاتی اثر پڑتا ہے۔
مالیاتی ادارے، توانائی اور زرعی کاروبار، خوراک اورپانی 6.3بلین یوروکی سرمایہ کاری والے پورٹ فولیو کے ساتھ، ایف ایم او یورپی باہمی دوطرفہ نجی شعبے کے ترقیاتی بینکوں میں سے ایک ہے۔

ٹرپل جمپ (TripleJump) کا مشن مائیکرو اور چھوٹے کاروباری اداروں میں سرمایہ کاری کی سہولت کے ذریعے ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی معیشتوں کی پائیدار ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔ ٹرپل جمپ سرمایہ اور مشاورتی خدمات کی فراہمی کے ذریعے ان کی ترقی کے تینوں مراحل (ابھرتے ہوئے، پھیلاؤ اور بالغ) میں قابل عمل مائیکرو فنانس اداروں کی توسیع کی حمایت کرنا چاہتا ہے۔ ان کا مقصد کاروباری جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں موثر معاشرتی اثرات کی سمت کا م کرنا ہے۔ انہوں نے ایم ایف آئی پر توجہ مرکوز کی جو اپنے معاشرے میں غربت کو کم کرنے، کم آمدنی والے اور کمزور طبقات خصوصاَ خواتین تک پہنچنے، معاشرے اورماحولیات کا احترام کرنے او ر زیادہ سے زیادہ کارکردگی، مالی استحکام اور رسائی حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

ٹراؤڈوس انوسٹمنٹ مینجمنٹ ٹراؤڈوس بینک کا سوفیصد ذیلی ادارہ ہے جو دنیا کے اہم بینکوں میں سے ایک ہے۔ ٹراؤڈو س انویسٹمنٹ مینجمنٹ سرمایہ کاری کے حوالے سےعالمی سطح پرتسلیم شدہ لیڈر ہے جو پائیدار توانائی کی بنیاد ی ڈھانچے سے لے کر مائیکرو فنانس اداروں تک براہ راست سرمایہ کاری کا انتظام کرتا ہے ۔ 1994 ء کے بعد سے اس کے جامع خزانہ میں زیر اتنظام اثاثوں میں 500 میلین یورو سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے یہ صنعت کے شعبہ میں ایک اہم سرمایہ کاربن گیا ہے۔
خصوصی فنڈز کے ذریعے یہ فی الحال 44 ممالک میں 104اُبھرتے ہوئے اورمستحکم مالیاتی اداروں کو قرض اور ایکویٹی دونوں کی مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اس نے اکیس مالیاتی اداروں میں ایکویٹی داؤ پر لگا رکھا ہے۔ ٹراؤڈوس بینک کا سینئر عملہ بورڈ آف ڈائریکٹر ز میں شامل ہے اور ان اداروں کے انتظامی امور میں فعال کردار ادا کرتاہے۔