لاہور: فِنکا مائیکرو فنانس بینک نے ’ویمن ان بزنس اینڈ لیڈرشپ کانفرنس‘ (WIBCON) 2018 کو سپانسر کیا۔ کانفرنس نے فِنکاکو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا تاکہ تنظیم کے اندر صنفی تنوع کو بڑھانے اور خواتین کو خودمختار بنانے کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کیا جاسکے۔ مزید پڑھیں
(لاہو ر): فِنکا مائیکرو فنانس بینک نے ’ویمن ان بزنس اینڈ لیڈرشپ کانفرنس‘ (WIBCON) 2018 کو سپانسر کیا۔ کانفرنس نے فِنکاکو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا تاکہ تنظیم کے اندر صنفی تنوع کو بڑھانے اور خواتین کو خودمختار بنانے کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کیا جاسکے۔
کانفرنس میں پاکستان بھر سے 5 ہزار سے زیادہ محنت کش خواتین شریک ہوئیں۔ کانفرنس میں پینل کے متعدد مباحثے اور تقاریر ہوئیں جس کے ذریعے کامیاب خواتین نے صنف کے حوالے سے اپنے تجربات کو سامعین کے ساتھ شیئر کیا۔ کانفرنس کے منتظمین کا مقصد ان مشترکہ تجربات کے ذریعہ کاروباری شعبوں میں خواتین کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
اپنے صارفین کے لئے ، فِنکا نے کاروباری خواتین کو قرضوں کی فراہمی میں اضافہ پر توجہ دینے کی کوشش کی ہے۔ یہ مارکیٹ میں خواتین کے لئے مخصوص ،خصوصی قرضہ کی سہولت لانے پر کام کر رہی ہے ، جس میں ابھرتی ہوئی کاروباری خواتین اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لئےحاصل کرسکتی ہیں۔ اپنے آغاز سے ہی ، فِنکا نے 35 ہزارخواتین کو مائیکرو بزنس لون دیئے ہیں۔ 3 ارب روپے مالیت کے یہ قرضے یقینی بناتے ہیں کہ کاروبار، منفی موسمی اثرات سے محفوظ رہ سکے ۔ فِنکانے جو قرضے دیئے ہیں ، ان خواتین کے کاروبار میں کام کرنے والے 92,990ملازمین کے لیے مفید ثابت ہوئے ہیں اور اس عمل میں 7690 اضافی ملازمتیں پیدا کیں۔
تنظیم کے اندر بھی فِنکا نے بینک میں خواتین ملازمین کو بااختیار بنانے ، ترقی اور کیریئر کی ترقی کو منظم کرنے اور ان کی نگرانی کے لئے’خواتین لیڈرشپ فورم‘شروع کیا ہے۔ فِنکا خواتین کے مساوی مواقع پیدا کرنے اور ان کے حقوق کے لئے ایک چیمپئن تنظیم بننے کے لئے سخت محنت کرنے پر یقین رکھتی ہے۔)