لاہور(سٹاف رپورٹر)فنکا مائیکروفنانس بینک(پاکستان)نے کوویڈ19کی وباءکامقابلہ کرنے کے لئے قوم کی مدد کے جزبے کو جاری رکھتے ہوئے اِنسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پنجاب(آئی پی ایچ)کوکوویڈ19کی تشخیصی کٹس کا عطیہ دیاہے۔
اِنسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پنجاب کے لاہورآفس میں منعقدہ ایک تقریب میں فنکا پاکستان کے سی ایف او مبشر بشیرنے تشخیصی کٹس اِنسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل(ر)خالد مقبول کو پیش کیں۔یہ تشخیصی کٹساِنسٹی ٹیوٹۤ آف پبلک ہیلتھ میں بڑے پیمانے پرتشخیص کی جانچ کی مہم میں استعمال کی جائیں گی۔
اِس موقع پر فنکا پاکستان کے قائم مقام سی ای او فرید خان کا کہنا تھا کہ فنکا پاکستان ہمیشہ سے ملک کی معاشرتی بہبود کے ڈھانچہ اورخاص کرصحت وتعلیم کے شعبوں میں معاونت کے لئےاپنا کردار اداکرنے کو تیارہے۔سماجی طورپرذمہ دارادارے کے تحت ہم اِس مشکل وقت میں ملک کی مدد کے لئے پرعزم ہے