فنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (فنکاپاکستان)، اپنامائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (اپنا)کے ساتھ اپنے اشتراک کی عملداری کے حوالے سے جائزہ لینے کے عمل کا آغاز کررہاہے ۔دونوں بینک ملک سے غربت کے خاتمے کا مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔دونوں بینکوں نے اس حوالے سے ایک غیر مشروط لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کئے ہیں اوراسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے جانچ پڑتال کیلئے اجازت دے دی ہے۔
فنکا پاکستان کم آمدنی والے کاروباری حضرات کو مالی معاونت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل اور معاشرے کی بہتری کیلئے مزید سرمایہ کاری کرسکیں“ فنکا پاکستان کے سی ای اوجہانزیب خان کا کہنا ہے ”اگر انضمام کا فیصلہ ہوا تو ہم شہری اور دیہاتی علاقوں میں اپنی مائیکرو فنانس بینکنگ سروسز کی پہنچ کو بہتر بنائیں گے اور دیہی علاقوں اور خواتین پر توجہ مرکوز کریں گے۔ہم اپنا کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔
فنکا پاکستان ایک تجربہ کار منیجمنٹ ٹیم اور ایک مضبوط برانڈ شہرت اور ڈیجیٹل مالی سروسز کا حامل ہے اور بین الاقوامی بینکنگ سٹینڈرڈز کی پابندی پر مامور ہے۔فنکا پاکستان ، پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے جس نے ملکی سطح پر سمارٹ سرٹیفیکیشن سٹینڈرڈز کے تحت کلائنٹ پروٹیکشن سرٹیفیکیشن حاصل کی۔
FINCA پاکستان FINCA امپیکٹ فنانس (FIF) کا حصہ ہے، جو کہ 16 مائیکرو فنانس بینکوں کا ایک بین الاقوامی نیٹ ورک ہے جو مائیکرو فنانس اور مالیاتی شمولیت میں معلومات، وسائل اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرتا ہے۔ تقریباً 40 سالوں سے، FINCA کے مائیکرو فنانس بینکوں اور اداروں نے لاکھوں لوگوں کو اپنی مالی صحت کی تعمیر کے لیے بااختیار بنایا ہے۔