فنکا مائیکروفنانس بینک اوروائیٹل گرین کے درمیان کاشتکاروں کو قرضوں کی فراہمی کے لئے شراکت داری

لاہور(پریس ریلیز) فنکا مائیکروفنانس بینک پاکستان لمیٹڈنے کم آمدن والے افراد کو اپنے مستقبل میں سرمایہ کاری کے قابل بنانے کے لئے اختراعی اورموءثر مالیاتی حل کی فراہمی کے اپنے مشن کے ایک حصہ کے طورپر وائیٹل گرین کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ ایسے کاشتکاروں کو قرضہ کی فراہمی کی جاسکے جو کہ وائیٹل گرین ویلیو چین کا حصہ ہیں ۔

اِس ضمن میں معاہدہ پر دستخط کی تقریب لاہور میں واقع فنکا پاکستان کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی ۔ اِس تقریب میں سی ای او جہانزیب خان ،سی اواو چوہدری محمد احمد اوروائیٹل گرین کے سی ای او احمد عمیراورسی او او طاہر عباس موجود تھے ۔

تقریب میں ڈیسکون انجینئرنگ کے وائس چیئرمین فیصل داعود نے بطوراعزازی مہمان شرکت کی ،اِس موقع پر انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ دیہی کمیونٹیز غذائی تحفظ کے بنیادی ستون ہیں اورصحیح تعاون کے ساتھ اقتصادی ماحولیاتی اورسماجی پائیداری میں اپنا حصہ ڈالناجاری رکھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے اِس موقع پر دونوں اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔

اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فنکا پاکستان کے سی ای او جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ فنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ اپنے کاروبار کے تمام مراحل کے دوران کسانوں اورخاص طورپر چھوٹے کاشتکاروں زرعی ،چھوٹی اوردرمیانی درجہ کی کمپنیوں کی خدمت کررہاہے اورزراعت کی مالیاتی حکمت ِعملیوں اورانسٹرومنٹ کو تیار اورلاگو کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ زرعی پیداوار اورآمدن میں اضافہ کرنے کے لئے مالیاتی خدمات تک اُنکی رسائی کو بڑھایاجاسکے ۔ وائیٹل گرین کے ساتھ یہ شراکت داری ایک ایسا تعاون ہے جس سے فنکا وائیٹل گرین کی ویلیوچین کا ایک لازمی حصہ بن سکے گاجو اِس طبقہ کو با اختیار بنانے کے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے اورہ میں اُمید ہے کہ اِس سے مزید راستے کھُلیں گے ۔

وائیٹل گرین کے سی ای او احمدعمیرنے اِس شراکت داری سے متعلق اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کاشتکاری کے کم منافع کا تعلق علم کی کمی ،خصوصی غذائیت کی عدم دستیابی اورمالیات تک عدم رسائی سے ہے ۔ سرمایے کی دائمی قلت کا مطلب یہ ہے کہ کاشتکاروں کو ;34;اِن پُٹس;34;کا بندوبست کرنے کے لئے اپنے موجودہ روابط پر انحصار کرنا پڑتاہے ۔ اِس شراکت داری کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ فنانسنگ کو براہِ راست پیداواری صلاحیت میں اضافے سے منسلک کیاجاسکتاہے ۔ جیساکہ فوری اورضرورت کے وقت قرضوں کی فراہمی ۔ وائیٹل گرین اِس بات کویقینی بنائے گا کہ زرعی اِن پُٹس کو صحیح وقت پر اوردرست شرح سے استعمال کیاجائے ۔ جب فصل کو اِسکی سب سے زیادہ ضرورت ہو ۔ جس کے نتیجے میں چھوٹے کاشتکاروں کی گھریلو آمدن میں اضافہ ہوگا ۔

معاہدہ پر دونوں کمپنیوں کے سی ای اوز کی جانب سے دستخط کئے گئے ۔ تقریب میں فنکا مائیکروفنانس بینک کے سی ایف او غلام قادر اورسی ایل او منظور احمد جنجوعہ سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداران بھی شریک تھے ۔