کاراندازاورفنکا مائیکروفنانس بینک کے درمیان پاکستانی خواتین کی مالی شمولیت کی فعالی کے لئے شراکت داری

لاہور(پریس ریلیز)کاراندازاورفنکا مائیکروفنانس بینک نے پاکستان میں خواتین کی مالی شمولیت کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششوں کے حوالے سے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں ۔

باہمی مفاہمت کی یاداشت(ایم او یو)پردستخط کی تقریب فنکا پاکستان کے لاہور میں واقع مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت فنکا مائیکروفنانس بینک کے سی ای او جہانزیب اورکارانداز کے سی ای اووقاص الحسن نے کی جبکہ اِس موقع پردونوں اداروں کے سینئر انتظامی اراکین بھی موجود تھے ۔

اِس معاہدے کے تحت کاراندازنے ایک ایکسپلوریشن پروگرام کے آغاز اوراِسے چلانے کیلئے فنکا مائیکروفنانس بینک پاکستان کوگرانٹ دینے کا عہد کیاہے جوصنفی امتیازکوکم کرنے کے مقصد سے فنکاکوصنفی حساس مصنوعات اورمواصلاتی حکمت ِ عملی کی تشکیل میں مدددے گا ۔

کارانداز کے سی سی اووقاص الحسن نے اِس تعاون پر اظہار ِخیال کرتے ہوئے کہاچھوٹے پیمانے کی بچت کرنے والوں اورغیر محفوظ طبقات کی مالی شمولیت،کارانداز کی ملک میں مالی شمولیت کی توجہ کا مرکز ہے،تازہ گلوبل فائنڈیکس2021کے مطابق پاکستان میں ٹاپ لائن مالی شمولیت کا تخمینہ21فیصد لگایا گیاہے ۔ اگر ہم صنفی تفریق کے اعداد وشمار پر نظر ڈالیں توایک اندازے کے مطابق اِس وقت پاکستان کی 28فیصد بالغ مرد آبادی مالی شمولیت میں آتی ہے جبکہ بالغ خواتین کاتناسب 13فیصدہے ۔ ہ میں اُمید ہے کہ کارانداز کے تعاون سے کسٹمائزڈ مصنوعات اورایک بھرپورآءوٹ ریچ مہم کے ذریعے فنکا بینک پاکستانی مرد اورخواتین کی مالی شمولیت کے درمیان اِس فرق کو ختم کرنے اورپاکستان کے لئے مالی شمولیت کے اِس رجحان کومزید تیز کرنے میں ایک موءثرکردار اداکرسکے گا ۔

اِس موقع پرفنکا مائیکرو فنانس بینک کے سی ای او جہانزیب خان کا کہناتھا کہ خواتین کو با اختیار بنانافنکا کے غربت کے خاتمہ کے مشن کی بنیاد ہے ۔ اپنے قیام کے بعد سے فنکانے پاکستان کے 120سے زائد شہروں اور130سے زائد شاخوں کے نیٹ ورک کے ذریعے خواتین کوافرادی قوت کے ساتھ ساتھ کلائنٹ بیس میں با اختیار بنانے کی کوشش کی ہے ۔ حال ہی میں ہم نے عالمی تنوع اورشمولیت بینچ مارکس ایوارڈ2021جیتاہے اورانڈسٹری میں خواتین کی سب سے زیادہ افرادی قوت رکھنے پر ہ میں فخرہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان میں جہاں خواتین کوغیر مناسب طورپر کم خدمات فراہم کی جاتی ہیں وہاں تخلیقی اقدامات کی ضرورت ہے جیسا کہ فنکا کی اِسلام آباد میں مکمل طورپر خواتین پر مشتمل انڈسٹری کی پہلی شاخ ہے ۔ ہم نے کاروباری خواتین کی کامیابیوں کی ہزاروں کہانیاں دیکھی ہیں جنہوں نے صحیح مالیاتی خدمات کے ساتھ اپنی زندگیاں بدل لی ہیں ۔ اوراِن تمام مثالوں میں خواتین نے ثابت کیا ہے کہ وہ ذمہ دار قرض لینے والے ،محنتی پروفیشنلز اوربا اعتماد کسٹمرز ہیں ۔

خواتین کے لئے مواقعوں میں اضافہ خاص طورپر اُن کے لئے پراڈکٹس ڈیزائن کرنے اورخواتین کی مساوات پر توجہ مرکوزکرنے والی کارانداز جیسی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے فنکا خواتین کی طویل مدتی مالیاتی مضبوطی کے تعاون کے لئے 18ذیلی اداروں میں خواتین پر مبنی مالیات کی ایف آئی ایف کی وراثت جاری رکھ کر اُنہیں زیادہ آرام دہ زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرسکتاہے ۔