2013میں اکثریتی حصص کے حصول کے بعد، فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے فنکا عالمی نیٹ ورک کے حصے کے طور پر اپنے آپ کو پاکستان کے عوام کے لئے کھول دیا۔
فنکا امیپکٹ فنانس افراد، خاندانوں اور برادریوں کو بااختیار بنانے کے لئے جدید ترین کریڈٹ، سیونگز اور ادائیگی کے حل فراہم کرتا ہے۔
اہم مواقع
2008
کشف فاؤنڈیشن کا قیام پاکستان میں غربت کے خاتمے کے مشن کے ساتھ قائم کیاگیا۔
2009
بینک نے اپنے برانچ نیٹ ورک میں ڈیپازٹ لینے کی کاروائی کاآغاز کیا۔
2010
بینک نے ATMکی سہولت مہیا کی اور پورے پاکستان میں اپنی برانچوں کا نیٹ ورک مضبوط کیا۔
2011
MIX مارکیٹ سے سماجی کارکردگی کی اطلاع دہندگی کیلئے بینک کوسلور ایوارڈ سے نوازا گیا۔
2012
بینک نے سونے پر دیئے جانے والے قرضوں کا آغاز کیا جس میں ایک بلین کا نمایاں گروس لون بھی پورٹ فولیو میں شامل تھا۔
2013
بینک کو FINCA نے حاصل کرلیا۔ اور اس طرح FINCA مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے نام سے دوبار ہ کام کا آغاز کیا اسی سال بینک نے ملازمین کی خدمات کا آغاز کیا اور مالیاتی سہولیات کی فراہمی شروع کردی۔
2014
فنکابینک پاکستان میں 75 ہزار قرض دہندگان کی حد عبور کرتےہوئے ملک میں تیزی سے ترقی پذیر مائیکرو فنانس نیٹ ورکس میں سے ایک بن چکا ہے جو پورے پاکستان میں 100 سے زیادہ مقامات پر کام کررہا ہے۔