کارپوریٹس کے لئے کاروباری حل

کنزیومرز کو بے شمار سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف کارپوریٹ سیگمنٹس کے لئے وسیع تر کاروباری سہولیات بھی متعارف کروا رہاہے۔

زیادہ مقدار میں رقم کی ترسیل

تمام آرگنائزیشنز کو یہ سہولت فراہم ہے کہ وہ اپنے بینفشریز کو کم سے کم وقت میں پاکستان کے کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں زیادہ سے زیادہ رقم کی ترسیل کرسکتے ہیں ۔

سکول کی فیسوں کی وصولی

یہ پراڈکٹ مختلف انسٹی ٹیوشنز کے لئے فوری طور پر فیس کی وصولی کا نہایت آسان ذریعہ ہے جس کے تحت ایک محفوظ اورآسان اے پی آئی اور کارپوریٹ پورٹل کے ذریعے حقیقی وقت میں سیٹلمنٹ کی جاسکتی ہے جبکہ اِس کے لئے کوئی اضافی چارجز لاگو نہ ہوں گے۔

عطیات کی وصولی

یہ پراڈکٹ این جی اوز،ایس ایم ایزاورفلاحی اداروں کو عطیات کی بلامعاوضہ اورآسان وصولی کی سہولت فراہم کرتاہے۔

سیلری کی ترسیل اوروینڈرزکی ادائیگی

اِس پراڈکٹ کے ذریعے دنیا کے کسی بھی حصے سے انٹرنیٹ کنیکشن کے ساتھ بہت زیادہ مقدار میں سیلری ٹرانسفرز اوروینڈرزکی ادائیگیاں کی جاسکتی ہیں۔اِسکے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل سہولیات سے بھی فائدہ اُٹھایا جاسکتاہے۔

  • ایمپلائی کے مکمل ریکارڈ کا حصول
  • ۔ڈیجیٹل وینڈرز کی ادائیگیوں کے لئے زیادہ مقدار میں اپ لوڈنگ کا فنکشن
  • ۔مخصوص فیچرزکے ساتھ حاضری کا مکمل نظام
  • ایمپلائی مینجمنت کے لئے ایچ آر ایم ایس

ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت

مختلف بزنسزاور ای کامرس پلیئرزکے لئے ایسی آسان
سہولت فراہم کرتاہے جس کے تحت وہ بنا کسی مشکل کسٹمرز کو ادائیگیاں کرسکتے ہیں۔

  • ۔ون ٹائم پاس ورڈ کے ذریعے ادائیگی
  • اوٹی پی،سٹیٹک کیوآرزاورفعال کیوآرزکے ذریعے اِن ایپ ادائیگیاں
  • کنزیومر/انوائس نمبرز کے تحت ادائیگیاں
  • فعال کیوآرکوڈکے تحت ادائیگی