3.1
رجسٹریشن اورصارفین کی جانب سے اندراج
سائٹ کے کچھ فیچرز ایسے ہیں جنہیں رجسٹریشن اورفارم پر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ صارفین اپنے پیغامات بھیج سکیں۔ صارف اتفاق کرتاہے کہ وہ درست اور مکمل معلومات فراہم کرے گا ۔ صارف ہمیشہ اپنئ معلومات درج کروانے کا ذمہ دار خود ہے اور متعلقہ پاسورڈ اوریوزر نیم کے ساتھ ہونے والی ہر سرگرمی کے خود ذمہ دار ہیں صارف اس بات سے اتفاق کرتاہے کہ وہ فوری طورپر فنکا کے علم میں لائے گا اگر اسے یوزر نیم اورپاسورڈ کی کوئی غیر مجاز سرگرمی اس کے علم میں آئے گی۔فنکا اس بات کا مکمل طورپر مجاز ہے ہے لیکن ذمہ دار نہیں ہے کہ وہ نظر ثانی کرے، منسوخ کرے، رد کرے اور بغیر کسی نوٹس کے صارف کی خلاف ورزی پرکوئی وجہ بتائے بغیر فوری کارروائی کرے۔
منظوری کے بعد صارف فنکا، فنکا کے منسلکین، شراکت دار، بین الاقوامی وغیرہ کوہر طرح سے اس بات کا مجاز قرار دیتاہے کہ ابھی موجود ٹیکنالوجی اورآنے والی ٹیکنالوجی میں اس معلومات کو استعمال کرے ۔ صارف اس بات سے اتفاق کرتاہے کہ وہ ہمارے خلاف کسی بھی طرح کے اخلاقی حقوق کی عمل داری کی کوشش نہیں کرے گا۔
3.2
استعمال کرنے والے کا کنڈکٹ
یہ سائٹ 18 سال سے کم عمر کے افراد کے استعمال کیلئے نہیں۔ صارف اگر 18 سال سے کم عمر ہے تو وہ سائٹ پر ذاتی معلومات پوسٹ نہیں کرسکتا۔ اس سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے آپ متفق ہیں کہ وہ درج ذیل کام نہیں کریں:
کسی بھی قانون کی خلاف ورزی بشمول فنکا یا تھرڈ پارٹی کے کاپی رائٹس، ٹریڈ مارکس، یا دیگر پروپرئٹری حقوق کی خلاف ورزی
فنکا یا کسی تھرڈ پارٹی کو ہراساں، دھمکی دینا، بدنام کرنا، گالی دینا یا شرمندہ کرنا
فنکا یا کسی تھرڈ پارٹی کی نقالی کرنا
پاسورڈ یا دیگر اکائونٹ کی معلامات یا کوئی ذاتی معلومات یا ای میل اوردیگر معلومات کی چوری
فنکا کی اجازت کے بغیر کمرشل مواد بشمول ایڈورٹائزنگ اوردیگر پروموشنل میٹریل
کسی بھی ایسے رویے کا مظاہرہ جس سے فنکا یا کسی بھی صارف کے سائٹ کے تجربے کو نقصان پہنچےبشمول فنکا کے سسٹم یا نیٹ ورک سے کسی معلومات کی چوری یا سکیورٹی کی خلاف ورزی کا کوئی بھی عمل ،یا سائٹ پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کا کوئی بھی عمل ۔
کسی بھی طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ جسے فنکا قابل تعزیر، غلیظ ، جنسی، غلط سزاوار یا قابل اعتراض سمجھے۔
ٹریڈمارکس 3.3
ٹریڈ مارکس سے متعلق مقامی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق پراڈکٹس کے نام،کمپنی کے نام،ٹریڈکے نام ،لوگوز،سروس مارکس ،ٹریڈڈریس ،سلوگنزاورفنکا پراڈکٹس اورسروسز کے ڈیزائنز(چاہے وہ بڑے پرنٹ پریا ٹریڈمارک کی نشانی کے طورپر نمایاں ہوں یا نہ ہوں)کے تمام حقوق صرف اورصرف فنکا ،اِس سے منسلک اداروں یا اُنکے متعلقہ مالکان کے پاس ہیں۔جبکہ ٹریڈمارک اورکاپی رائٹ کے ملکی اوربین الاقوامی قوانین کے مطابق اِن تمام متعلقات کی ری پروڈکشن،نقل ،تحلیل ،ابہام یا غلط استعمال غیر قانونی تصور کیاجائے گا۔
اِن تمام ٹریڈمارکس کا استعمال بالکل ممنوع ہے تاوقیکہ اِسکی کھلم کھلا اجازت نہ دی جائے۔جبکہ فنکا،اِس سے منسلک اداروں یا کسی اور تیسری پارٹی کے اُیسے ٹریڈ مارکس کا استعمال بھی ممنوع ہے جنہیں ویب سائٹ پر استعمال نہیں کیاگیا۔
اِس معاہدے اورسائٹ پر وضع کردہ دیگرشرائط وضوابط کی رو سے،فنکا کی جانب سے فراہم کردہ ٹریڈمارکس (دی "لنک ")والے ای لنک کے استعمال کا مقصدصرفFINCAIMPACT.COMیا کسی دوسری ویب سائٹ کے ڈونیشن پیج سے لنک کرناہے۔تاکہ اگرآپ ایسے لنک کا استعمال کرتے ہیں تو یہ واضح رہے کہ فنکا نہ توایسے کسی لنک کی منظوری دیتاہے،اِسے سپانسر کرتاہے اورنہ ہی آپ کی کسی پراڈکٹ،شے سروسزیا ویب سائٹ سے منسلک ہے۔اِسکے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیاجاتاہے کہ کہ فنکا کسی اورایسی ویب سائٹ سے بھی لنکڈ نہیں ہے جس پرپورنوگرافی کی ایڈرٹائزنگ اورکانٹینٹ یا کچھ اورمتعصب موادنشرہوتاہو۔کیونکہ ایسے کسی بھی غیر منظورشدہ مواد یا ایدورٹائزنگ فنکا کی ساکھ اورشہرت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
3.4کاپی رائٹ
یہ سائٹ (مشتمل ہے ،لیکن اِس تک محدودنہیں،ٹیکسٹ،امیجز،فوٹوگرافز،گرافکس،یوزرانٹرفیس،سکرین شاٹس،ڈیزائنز،کمپیوٹرکوڈ،سلیکشن،کوآرڈینیشن اور ایسے میٹریلز کی ارینجمینٹس)پاکستان کے کاپی رائٹس کاپی رائٹ قوانین کے تحت محفوظ ہے۔کاپی رائٹس کے تمام نافذ قوانین کے تحت اِس سائٹ کے تمام کاپی رائٹس کے مالکانہ حقوق فنکا،اِسکےذیلی ادارے یا اِسکے تھرڈپارٹی لائسنسرزکے پاس ہیں ماسوائے اُس مواد کے جو یوزرزنے سائٹ پر پوسٹ کیا۔مزید براں سائٹ پر موجود کسی بھی مواد کو کاپی کرنے،ری پروڈیوس کرنے،دسٹری بیوٹ کرنے،پبلش کرنے،ڈیٹابیس میں اینٹرکرنے،ڈسپلے کرنے،تبدیل کرنے،پرفارم کرنے ،دوبارہ تخلیق کرنے،ٹرانسمٹ کرنے یا پھر سائٹ کے کسی بھی حصے کا استحصال کرنے کا اختیارکسی بھی یوزرکے پاس ہرگز نہیں ہے تاوقتیکہ اُسے واضح طورپر تحریری اجازت نامہ دیا جائے۔
اگر کوئی یوزر یہ سمجھتاہے کہ اُس کا کاپی رائٹ شدہ کام دوبارہ تخلیق کیاگیاہے یا کسی اجازت کے بغیر سائٹ سے اِس انداز میں لنک کیاگیاہے جو کاپی رائٹس قوانین کے منافی ہے تو وہ مندرجہ ذیل معلومات کے ساتھ فنکاکے مقررکردہ کاپی رائٹ ایجنٹ کوآگاہ کرسکتاہے۔
۔ایسے کاپی رائٹ شدہ کام کی نشاندہی جسے غیر قانونی طورپراستعمال کرنے کا دعوی کیاگیاہے۔
۔غیر قانونی طورپر استعمال کئے جانے والے ایسے مواد کی نشاندہی جسے ہٹانے کی درخواست دی گئی ہے۔
.اپنا نام ،پتہ ،دن کے وقت استعمال ہونے والا فون نمبراورایک ای میل ایڈریس(اگر ہے تو) ،تاکہ ضرورت پڑنے پرآپ سے رابطہ کیاجاسکے۔
۔ایک ایسا بیان جسس میں یہ واضح ہو کہ آپ اِس بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ کاپی رائٹ شدہ مواد کاپی رائٹ آؤنر،اُسکے ایجنٹ اور قانون سے مصدقہ نہیں ہے۔
۔ایک ایسا بیان جس میں یہ واضح ہو کہ نوٹیکفیکیشن میں فراہم کردہ معلومات درست اورقانونی طورپر قابل ِسزا ہیں اوردستخط کنندہ کاپی رائٹ کے آؤنر کے توسط سے غیر قانونی مواد کی نشاندہی کررہاہے۔
۔کاپی رائٹ آؤنریاآؤنر کے توسط سے کسی مجازشخص کے فزیکل یا الیکٹرانک دستخط تاکہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی دعوی کیاجاسکے اور اپنا بیان جمع کروایا جاسکے۔
اِس سائٹ پر قانونی خلاف ورزی کے دعوے کے نوٹس کےلئے ہمارے کاپی رائٹ ایجنٹ کی تفصیلات ذیل میں درج ہیں۔
جناب محمد علی بٹ،سینئر مینیجر لیگل ،ای میل ایڈریس:ali.butt@finca.org.pk
پاکستانی قوانین کے تحت فنکااِس سائٹ سے ایسا مواد ہٹادے گا جس کے بارے میں کسی بھی شخص کےکاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے دعوے کا بیان وصول ہو۔اِسکے ساتھ ساتھ ایسے یوزرز کے اختیارات کو سلب کردیاجائے گا جو بار بار دوسروں کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔
3.5پرائیویسی پالیسی
فنکاکی پرائیویسی پالیسی اِس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ سائٹ کے ذریعے حاصل ہونے والی یوزرز کی ذاتی معلومات کو کن اصولوں کی بنیاد پر استعمال کیاجاتاہے۔سائٹ پر رسائی حاصل ہونے پر یوزرزاِس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ اُن سے متعلقہ ذاتی معلومات کے حصول اور استعمال کی اُن تمام شرائط سے متفق ہیں جو پرائیویسی پالیسی میں وضع کی گئی ہیں ۔اگریوزرز پرائیوسی قوانین سے متعلق کوئی سوالات کرنا چاہتے ہیں تو وہ complaints@finca.org.pk یاinfo@finca.org.pkپررابطہ کرسکتے ہیں۔یوزرز اِس لنک کے ذریعے ہماری پرائیویسی گائیڈلائنزکے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
3.6تھرڈپارٹی کانٹینٹ اور تھرڈپارٹی ویب سائٹ کے لنکس
اِس سائٹ میں تھرڈپارٹی کانٹینٹ اور دوسری ویب سائٹس کےلنکس بھی شامل ہوسکتے ہیں (لنکڈ سائٹس) ۔فنکا کسی بھی لنکڈ سائٹ کوسپانسرکرتاہے اورنہ ہی اِس کے بارے میں کوئی تجویز یا مثبت رائے دیتاہے۔بصورت ِدیگرایسی کسی بھی لنکڈسائٹ کے حوالے سے کوئی بھی ذمہ داری یوزر پر عائد ہوگی۔اِسکے ساتھ ساتھ اِن لنکڈسائٹس کا کنٹرول فنکا کے پاس نہیں ہے اورنہ ہی فنکا اِن لنکڈ سائٹس پردئیے گئے مواد یا پرائیوسی کی ذمہ داری اُٹھاتاہے۔

3.7وائرینٹیزسے متعلقہ معلومات ،واجبات کی حدود
اِس سائٹ کو”اپنےتمام نقائص”کے باوجود "ایسے ہی”دستیاب بنایاگیاہے۔اِس لئے فنکا کسی بھی قسم کی وائرینٹی نہیں دیتااور نہ ہی کسی بھی مواد کی نمائندگی کرتاہے۔چاہے وہ سائٹ سے متعلقہ ہوں اورسائٹ کے ذریعے ہی نافذ کئےگئے ہوں۔ اِسکے ساتھ ساتھ مرچینٹ کرنے کی وائرینٹیز،کسی خاص مقصد ،درستگی ،اعتماد یا کارکردگی کی ذمہ داری بھی فنکا پرعائد نہیں ہوگی ۔
کسی بھی موقع پرفنکا یا اِسکے ذیلی دارے کسی بھی بلاواسطہ ،حادثآتی،نتیجہ خیز،بلواسطہ،خاص، آپ کی رسائی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات،استعمال ،غلط استعمال ،سائٹ استعمال کرنےعدم صلاحیت،غلطی،اخراج ،رکاوٹ،ٹرانسمیشن یا آپریشن میں تاخیر،نقص،کمپیوٹروائرس یا لائن یاسسٹم کی ناکامی کے کسی صورت بھی ذمہ دار نہ ہوں گے۔
نیزکسی بھی ایسے موقع پرجب یوزرکا سائٹ کے استعمال یا کس ی اوروجہ سےکسی دوسرے یوزر کے ساتھ جھگڑا ہوتو یوزز اِس جھگڑے کی بناء پر ہونے والے نقصان یا طلب کا دعوی فنکا سے ہرگز نہیں کرسکتا۔
کسی بھی قسم کے معاہدے ،حق تلفی ،غفلت ،اورسخت ترین ذمہ داری یا کوئی اورناگزیز صورتحال پیدا ہونے کے باوجود بھی اِن حدود کا اطلاق لازمی ہوگا حتی کہ ہمیں ایسی صورتحال پیداہونےکے امکان کے بارے میں آگاہ بھی کیاگیاہو۔
کیونکہ کچھ قانونی پابندیاں مخصوص نقصانات سے بری الزمہ ہونے کی اجازت نہیں دیتیں اِس لئے سرکاری قانون کے اجازت نامے کی رو سے ایسے کسی بھی معاملے یا نقصان کی صورت میں فنکا پرانہتائی کم ذمہ داری عائد ہوگی۔
3.8معاوضہ :
اِس سائٹ کااستعمال کرنے،اِس سائٹ تک رسائی حاصل نہ کرنے(بلاواسطہ یا بلواسطہ)یا اِس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پراگر کسی تھرڈپارٹی کو معاوضہ ادا کرنا پڑتا ہے تو یوزر اِس بات سے متفق ہے کہ وہ معاوضہ ادا کرے گا جبکہ فنکا کسی بھی نقصان،دعوے،ہرجانے،مطالبے ،بشمول اٹارنی کی مناسب فیس کے کسی بھی قسم کی ذمہ داری سے بری الزمہ رہے گا۔
3.9ٹرمینیشن (خاتمہ )
اگر کوئی یوزرسائٹ سے متعلقہ شرائط وضوابط کی خلاف ورزی کررہاہے تو فنکا اپنی صوابدید پرکسی بھی وقت یوزرکے سائٹ استعمال کرنے پرپابندی لگانے،اُسے معطل کرنے اوراُسے خارج کرنے کا حق محفوظرکھتاہے ۔اِسکے ساتھ ساتھ ایسی صورت میں یوزر کے پوسٹ لگانےاور User Submissionsڈسٹری بیوٹ کرنے سے انکارکا حق بھی کلی طورپر فنکا کے پاس ہے۔ہم کسی بھی وقت،کسی بھی وجہ سے اِس معاہدے کو ختم کرسکتے ہیں۔جبکہ اِس معاہدے کے قابل ِاطلاق سیکشنزایسے ٹرمینیشن کے بعد بھی قائم رہیں گے۔

متفرق 3.10
ہم کسی بھی وقت اپنی صوابدید پراِن تمام شرائط وضوابط میں کوئی ترمیم یا تبدیلی کرسکتے ہیں۔کسی بھی وقت ترمیم شدہ یا سب سے نئی شرائط وضوابط سائٹ کے ہوم پیج کی” پرائیوسی پالیسی "کے لنک پر کلک کرکے دیکھے جاسکتے ہیں۔سائٹ استعمال کرنے اورسائٹ تک رسائی حاصل کرنے پر یوزراِس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ وہ شرائط وضوابط میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو قبول کرتاہے۔
یہ شرائط وضوابط ویب سائٹ کے استعمال سے متعلق یوزر اورفنکا کے مابین طے پانے والے معاہدے پر مشتمل ہیں۔ اگر اِن شرائط وضوابط میں سے کسی ایک کی وضاحت نہ کی گئی ہو توباقی ماندہ شرائط وضوابط کا اطلاق کلی اورلازمی طورپرہوگا۔
3 ہم سے رابطہ کریں ۔ .11
اگر ویب سائٹ کے استعمال سے متعلقہ شرائط وضوابط کے حوالے سے یوزر کوئی سوال کرنا چاہے تو وہ فنکا کے مندرجہ ذیل پتہ پر رابطہ کرسکتاہے ۔
فنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ
،خیابانِ اقبال ،ڈبل ایکس بلاک،ڈی ایچ اے فیزتھری،لاہور36-B
ہیلپ لائن
042111-111-562
فیکس:
042-37132664
یا ہمیں ای میل کریں۔
info@finca.org.pk